اوورچارجنگ پرایکسائز ٹھیکیدار کیخلاف ٹرالی مالکان سراپا احتجاج

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)اوورچارجنگ پرایکسائز ٹھیکیدار کیخلاف ٹرالی مالکان سراپا احتجاج بن گئے۔تحصیل بھر کے ٹرالی مالکان نیایکسائز ٹھیکیدارلیبر ویلفیئر کے دفتر کے باہر شدید نعرے بازی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرالی مالکان کا کہنا تھا کہ ایکسائز ٹھیکیدار کے غنڈے زائد چارجنگ کرتے اور دن بھر ناپ تول کے نام پرخوار کرتے ہیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری ایکسائز و معدنیات نے نوٹس لیتے ہوئے اے سی چونیاں ٹھیکیدار اور ٹرالی مالکان کو 2مئی کو طلب کر لیا ہے۔