چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی میں بیوہ خاتون کی 19 کنال اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش، ٹھیکیدار کی مدعیت میں 5ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نواحی گائوں 22 گیارہ ایل میں طاہر اقبال ٹھیکیدار بیوہ خاتون کی 19 کنال اراضی ٹھیکہ پر لے کر کام کررہا تھا کہ دو بھائیوں سجاد اور انور نے3 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہوکر حملہ کردیا، قبضہ کرنے کیلئے ٹھیکیدار طاہر کو تشدد کا نشانہ بنایا، 15 کال پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم فرار ہوگئے۔