لاپتا حمزہ چچا کے سپرد:لاکھوں کا موبائل مالک کو واپس مل گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نے فیصل آباد سے لاپتاہونے والے حمزہ کو بحفاظت اسکے چچا کے سپرد کر دیاجبکہ داتا دربار پولیس رحیم یار خان سے آئے زائر کو اسکا موبائل تلاش کر کے حوالے کر دیا۔ زائر نے دو لاکھ مالیت کا موبائل واپس ملنے پر داتا دربار پولیس کا شکریہ ادا کیا۔داتا دربارپولیس نے مزید کارروائی کرتے 4 سالہ بچے کو تلاش کر کے والد کے سپرد کیابچہ حسن والدین کے ہمراہ داتا دربار سلام کی غرض سے آیا تھا۔