9فوڈ یونٹس پر چھاپے مارے، 2یونٹ بند ، 7کو 2لاکھ 15ہزار کے جرمانے ،ایک کے خلاف مقدمہ
لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 350کلومصالحے، 200کلو مختلف سنیکس، 700لٹر جعلی دودھ برآمد کر کے تلف کردیاگیا۔چھاپہ مارٹیموں نے 9فوڈ یونٹس پر چھاپے مارے، 2یونٹ بند جبکہ 7کو 2لاکھ 15ہزار کے جرمانے عائد کر کے ایک کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق اقبال ٹائون میں 7معروف فوڈ پوائنٹس کو قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کئے گئے۔ناقص مصالحہ جات اور گندے آئل میں فرائی شدہ تیار سنیکس تلف کر کے یونٹ بند کیا گیا، جعلی دودھ سپلائی کرنے والے ٹینکر کی چیکنگ کے دوران دودھ کا سیمپل فیل قرار پایا گیا، دودھ میں پانی پائوڈر اور ویجی ٹیبل گھی کی ملاوٹ پائی گئی۔عاصم جاوید کے مطابق غیر معیاری سنیکس کو دلکش پیکنگ لگا کر لاہور بھر میں فروخت کیا جانا تھا، صفائی کے ناقص انتظامات، دیوراوں پر جالے، حشرات کی بھرمار، خام مال زمین پر رکھا پایا گیا،ملازمین کے میڈیکل نامکمل، ٹریننگ سرٹیفکیٹس اور ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔