لاہور (کرائم رپورٹر )فوڈ سیفٹی ٹیموں کا رائیونڈ روڈ اور چونیاں میں کریک ڈائون، 12 ہزار 500 لیٹر جعلی دودھ تلف کر کے 2 یونٹس کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے اور 3 ملزمان گرفتار کرا دیے گئے،تفصیلات کے مطابق 3سپلائر گاڑیاں، موٹر سائیکل، پائوڈر بیگ، گھی کین، 30ڈرم، مکسنگ مشینیں، پلنجر، سلنڈر اور دیگر سامان ضبط کر لی گئی، دودھ کے سیمپل فیل ہونے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا یونٹ میں پائوڈر، ویجیٹبل گھی اور دیگر ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ سے دودھ تیار کیا جارہا تھا۔