نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وائٹ ہاؤس کارسپانڈنٹس ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ واقعہ ہے، مگر اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، جے ڈی وینس اور خاتونِ اول محفوظ ہیں۔ اسحاق ڈار نے ہر قسم کے تشدد کی سخت مذمت کی اور کہا کہ ایسے واقعات سفارتکاری کے دشمن ہیں اور کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ برداشت ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ پاکستان کی نیک تمنائیں صدرِ امریکہ اور امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔