وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے سڈنی میں حالیہ فائرنگ واقعے پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حملے میں ملوث شخص کو سڈنی میں بھارتی ہائی کمیشن نے پاسپورٹ جاری کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا:سڈنی واقعے پر ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی اور بغیر شواہد کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا گیا۔کچھ ممالک کے میڈیا نے غلط رپورٹنگ کی، اور مستند چینلز کے ڈس انفارمیشن کا حصہ بننے پر افسوس ہے۔خبر کی تصدیق سے متعلق صحافتی اقدار کو نظر انداز کیا گیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ:بھارت نے سڈنی واقعے کے فوراً بعد پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنایا۔آسٹریلوی پولیس نے تصدیق کی کہ حملہ آوروں کا تعلق بھارت سے ہے۔فلپائن کے حکام نے بھی تصدیق کی کہ حملہ آور نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا تھا۔عطا تارڑ نے مزید کہا:پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جبکہ بھارت دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے۔
پاکستان ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مستقبل میں بھی امن کے ساتھ کھڑا رہے گا۔