محکمہ موسمیات کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
لاہور:
دھند کی شدت میں کمی کے بعد حدِ نگاہ بہتر ہو گئی ہے، جبکہ سرد ہوائیں چلنے سے موسم سرد اور خشک ہے۔
موجودہ درجہ حرارت: 11 ڈگری سینٹی گریڈ۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان نہیں۔
فضائی آلودگی کا مجموعی اے کیو آئی: 163۔
امریکی قونصلیٹ: 294، عسکری ٹین: 198، جوہر ٹاؤن: 193، اڈا پلاٹ: 188۔
کراچی:
وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے اور ابر آلود موسم کے باعث خوشگوار سردی۔
موجودہ درجہ حرارت: 16 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب: 56%۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 26 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع۔
فضائی آلودگی: کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر، اے کیو آئی 208۔
آلودہ علاقے: گلشنِ اقبال، شاہرہ فیصل، کورنگی، اور مائے کولاچی۔
بلوچستان:
موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود۔برفباری اور بارش کے امکانات والے علاقے: کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی۔
کم سے کم درجہ حرارت:کوئٹہ: 0 ڈگری سینٹی گریڈ۔
قلات: -3 ڈگری سینٹی گریڈ۔
زیارت: -5 ڈگری سینٹی گریڈ۔
خیبر پختونخوا:
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع۔
مجموعی طور پر موسم سرد اور ابر آلود۔
پنجاب:
بیشتر اضلاع میں سرد موسم جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود۔
دھند کا اثر:لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع میں ہلکی سے درمیانی دھند۔
سندھ:
موسم سرد اور خشک۔
دھند زدہ علاقے: سکھر، لاڑکانہ، کشمور، دادو، خیر پور، شہید بینظیر آباد۔
کشمیر اور گلگت بلتستان:
بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔یہ پیشگوئی آئندہ دنوں کے دوران موسمی حالات کی منصوبہ بندی کے لیے اہم ہے۔ فضائی آلودگی کے مسائل خاص طور پر بڑے شہروں میں توجہ طلب ہیں۔