ملک کے میدانی علاقوں میں سردی، پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ملک کے میدانی علاقوں میں سردی، پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں جاری کی ہیں۔

میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

لاہور:
شہر لاہور کا موسم ابر آلود ہے، ہواؤں کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ آئندہ چند روز تک سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

موجودہ درجہ حرارت: 10 ڈگری سینٹی گریڈ
کم سے کم درجہ حرارت: 9 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 17 ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے، مجموعی اے کیو آئی 233 ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی قونصلیٹ ایریا: 792
جوہر ٹاؤن: 662
اڈا پلاٹ: 607
ڈی ایچ اے فیز 8: 585
ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے، گھروں میں رہنے اور کھلی فضا میں کم وقت گزارنے کی ہدایت کی ہے۔

 بلوچستان:
بلوچستان کے بیشتر علاقے سرد اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، خاص طور پر صبح اور رات کے وقت سردی کی شدت زیادہ ہوگی۔

کوئٹہ: کم سے کم منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ
قلات: کم سے کم منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ
زیارت: کم سے کم منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ
ژوب: کم سے کم منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ
سبی: کم سے کم 4 ڈگری سینٹی گریڈ
تربت: کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ
نوکنڈی: کم سے کم 1 ڈگری سینٹی گریڈ
چمن: کم سے کم منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ
گوادر: کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ
 پہاڑی علاقے اور دیگر خطے:
کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب، اور بالائی خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔مری، گلیات، اور ملحقہ علاقوں میں موسم شدید سرد اور ابر آلود رہے گا۔ شام یا رات کو ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔پنجاب کے اضلاع سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، اور شیخوپورہ میں ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔
 سندھ:
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صبح اور رات کے وقت سکھر، شہید بینظیر آباد، شکارپور، کشمور، خیرپور، اور موہنجودڑو میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا:
خیبرپختونخوا میں موسم عمومی طور پر سرد اور خشک رہے گا۔

پہاڑی علاقے: ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال، سوات، دیر، اور کوہستان میں ہلکی بارش یا برفباری متوقع ہے۔دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔شہریوں کو موسم کی شدت اور فضائی آلودگی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی سفارش کی گئی ہے۔