مظاہرین کا وزیر اعظم کے دفاتر کی طرف مارچ ، استعفے کا مطالبہ ،زیادتی کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
اس قسم کے جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،وزیر اعظم وکٹر اوربان کی واقعہ کی مذمت
بڈاپسٹ (آئی این پی )ہنگری کے دارالحکومت بڈاپیسٹ میں بچوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین نے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے دفاتر کی طرف مارچ کیا اور ان سے فوری طور پر استعفے کا مطالبہ کیاحکام نے بداپیسٹ کے جیونائل سینٹر سے سات ملزمان کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق دارالحکومت بڈاپیسٹ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ایک افسوسناک واقعے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے قائد حزب اختلاف پیٹر میگیار کی قیادت میں وزیر اعظم وکٹر اوربان کے دفاتر کی طرف مارچ کیا اور ان سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے بچوں کی حفاظت کے نعرے لگائے اور بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بچوں کی حفاظت کریں جیسے پیغامات درج تھے۔ اس کے علاوہ، احتجاج میں شریک افراد نے شمعیں بھی اٹھا رکھی تھیں تاکہ اس واقعے کے متاثرہ بچوں کے لیے اپنی حمایت ظاہر کر سکیں