پنجاب میں 11ہزار افغان باشندے حراستی مراکز میں منتقل

 لاہور(آئی این پی)پنجاب سے غیرقانونی مقیم غیرملکی افراد کو ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا ء کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اب تک 10985غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب کے مطابق لاہور میں 5اور صوبہ بھر میں 46ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں اور 11ہزار643 غیرقانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچا دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت 658 غیرقانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔