مرکز پر فائرنگ کرنیوالے حملہ آور نے بعد ازاں خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی
ڈیلس(آئی این پی )امریکا کے شہر ڈیلس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای ) کے فیلڈ آفس اور حراستی مرکز پر فائرنگ کے واقعے میں 2 قیدی ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔ مقامی اور وفاقی حکام کے مطابق حراستی مرکز پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے بعد ازاں خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ڈیلس پولیس کے مطابق صبح تقریبا 6 بج کر 40 منٹ پر شمال مغربی ڈیلس میں واقع آئی سی ای آفس کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ مشتبہ شخص نے قریبی عمارت سے دفتر پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے بعد2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، بعد ازاں زخمیوں میں سے ایک قیدی ہلاک ہوگیا