وینزویلا کے صدر کیلئہ نیویارک حراستی مرکز کے باہر شہریوں کا احتجاج

 مظاہرین نے پلے کارڈز  اٹھائے ہوئے تھے ‘ صدر کی حمایت اور جنگ کے خلاف نعرے درج تھے 
نیویارک (آن لائن)وینزویلا کے اسیر صدر نکولس مادورو  کے لیے نیویارک کے حراستی مرکز کے باہر شہریوں کا احتجاج ہوا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی کارروائی قابل مذمت ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع  میٹروپولیٹن حراستی مرکز کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مظاہرین نے پلے کارڈز  اٹھائے ہوئے تھے جن پر وینزیلا کے صدر کی حمایت اور جنگ کے خلاف نعرے درج تھے۔