ہرکوئی تحفے میں پستول نہیں دیتا‘ہنگری کے وزیراعظم کی پاکستانی آموں کے ساتھ تصویر توجہ کا مرکز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنگری کے وزیراعظم پیٹر میگیار نے تحفے میں آم دینے پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا دلچسپ انداز میں شکریہ ادا کیا ہے پیٹر میگیار نے ’’ایکس ‘‘پر پاکستانی آم ہاتھوں میں تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے.انہوں نے کیپشن میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ترک صدر کی جانب سے ملنے والے تحفے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہر کوئی تحفے میں پستول نہیں دیتا ہنگری کے وزیراعظم نے لکھا ہے کہ ایک تاریخی دن کے اختتام پر میرے دفتر میں ایک خوش گوار سرپرائز میرا انتظار کر رہا تھا، ہمیں پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے تحفے میں 90 آم موصول ہوئے. انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صرف ایک گھنٹے کے اندر اب بس چند ہی آم باقی بچے ہیں پیٹر میگیار کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں.