فراڈ کیس میں ضمانت منسوخ ہوئی‘عدالت میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ کیا جاسکا
اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے بھائی نجف حمید کیخلاف فراڈ کیس میں ضمانت منسوخ کر دی ۔ اسلام آباد سپیشل سنٹرل کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے دائر ضمانت منسوخی کی درخواست منظور کر لی۔سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے نجف حمید کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔