اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز نے یہ پیغام دیا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کے معاملات سے ہماری جان چھوٹنے والی نہیں ہے، فیض حمید ہمارے لیے اتنے ہی نقصان دہ رہے جتنے جنرل باجوہ تھے، فیض حمید کی قربت کی وجہ سے ہمیں رجیم چینج آپریشن میں بھی قیمت ادا کرنی پڑی،سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر)فیض حمید کی وجہ سے ہم پھنسے ہوئے ہیں،ان کی وجہ سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ لگے ہاتھوں بانی پی ٹی آئی کیلئے نیا اور سنجیدہ مسئلہ پیدا کیا جا سکے۔