بھیرہ: سیم نالہ کی دلدل میں 20 بھینسیں پھنسیں، 13 ہلاک، 7 کو ریسکیو کیا گیا

بھیرہ: سیم نالہ کی دلدل میں 20 بھینسیں پھنسیں، 13 ہلاک، 7 کو ریسکیو کیا گیا

بھیرہ کے قصبہ چاوہ کے قریب سیم نالہ کے دلدل میں 20 بھینسیں دھنس گئی ہیں۔

ریسیو ادارے کے مطابق، سیم نالے میں پھنسنے والی 13 بھینسیں ہلاک ہو گئی ہیں، جب کہ باقی 7 بھینسوں کو بروقت کرین آپریشن کے ذریعے بچا لیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن جاری رکھا۔ ہلاک ہونے والی بھینسوں کی لاشوں کو نکال کر مزید کاروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یہ واقعہ علاقے میں ہلچل مچا گیا ہے اور مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔ ریسکیو ادارے کے مطابق، مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ باقی مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا سکے۔