کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے منشیات کے 3 مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے پراسیکیوشن نے تصدیق شدہ نقول حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کروا دی ہے۔پراسیکیوشن کا مؤقف ہے کہ انمول عرف پنکی کی بریت قابلِ قبول نہیں ہے، کیونکہ نہ تو ملزمہ پر فرد جرم عائد ہوئی ہے اور نہ ہی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ نقول ملنے کے بعد عدالتی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، اور اس کے بعد قانونی کارروائی کو حتمی شکل دی جائے گی۔