منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے مبینہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف درج مقدمات میں فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔

 گزری تھانے میں درج منشیات کے مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت نے آئندہ کارروائی کے لیے تاریخ مقرر کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔جیل ذرائع کے مطابق عدالت کے حکم پر چھ مقدمات کے چالان اور گواہان کے بیانات کی نقول ملزمہ کو جیل میں فراہم کر دی گئی ہیں، جبکہ عدالتی عملے نے متعلقہ دستاویزات ذاتی طور پر ملزمہ تک پہنچائیں۔عدالت آئندہ سماعت پر ملزمہ کے خلاف فردِ جرم عائد کرے گی۔

پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف 2020، 2021 اور 2022 کے دوران منشیات کے مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ ان مقدمات میں مفرور تھی، تاہم گارڈن تھانے کے ایک مقدمے میں گرفتاری کے بعد اسے دیگر مقدمات میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔