انمول عرف پنکی کی منشیات کیس میں بریت کی درخواست دائر

انمول عرف پنکی کی منشیات کیس میں بریت کی درخواست دائر

سیشن عدالت جنوبی میں کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے میں وکیل صفائی نے بریت کی درخواست دائر کردی۔

وکیل صفائی میر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ بریت کی درخواست ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265-K کے تحت دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کا مقدمہ درج ہے، تاہم ملزمہ کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔وکیل صفائی کے مطابق اسی مقدمے میں ملزم علی خان کو بھی ناکافی شواہد کی بنیاد پر پہلے ہی بری کیا جاچکا ہے، جبکہ ملزمہ کو گزری میں درج تین دیگر مقدمات میں بھی بری کیا جاچکا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ناکافی شواہد کی بنیاد پر انمول عرف پنکی کو بھی مذکورہ منشیات کے مقدمے سے بری کیا جائے۔عدالت نے بریت کی درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل سے جواب طلب کرلیا۔