پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں شہدا کی نماز جنازہ ادا

لاہور (کرائم رپورٹر ) شہید سب انسپکٹر سمیت تینوں اہلکاروں کی گزشتہ روز نماز جنازہ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں ادا کردی گئی جس میں صوبائی وزیر خزانہ، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، کور کمانڈر لاہور، ڈی جی رینجرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی جبکہ شہدا کے جسد خاکی پر پھول بھی چڑھائے گئے۔نمازِ جنازہ کے بعد کور کمانڈر لاہور، آئی جی پنجاب اور دیگر حکام نے شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئیانہیں یقین دہانی کرائی کہ انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ، ان کی فلاح و بہبود کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ نمازِ جنازہ کے بعد تینوں شہید اہلکاروں کی میتوں کو مکمل پولیس پروٹوکول کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کے لیے روانہ کر دیا گیا جہاں انھیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔