گیس فلنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی،7افرادزخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹا ئون کے علاقے میں گیس پوائنٹ پر گیس فلنگ کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں شاکر، اویس، نبیل، انتخاب، راشد اور عدنان سمیت دیگر شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شاہدرہ ٹا ئون پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔