اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پٹرولیم شعبے سمیت مختلف معاشی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کے ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس کے دوران پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے پیش کردہ سمری پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ای سی سی نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سمیت پٹرولیم مصنوعات کے ڈیلرز کے مارجن میں ردوبدل کی منظوری دی۔اجلاس میں پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 1.34 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری منظور کی گئی، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کا مارجن 8.64 روپے سے بڑھ کر 9.98 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے‘دریں اثناء پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے