سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام

ریاض(آئی این پی)یومِ آزادی کے موقع پر سعودی قیادت کی جانب سے صدرِ پاکستان کو مبارکباد اور پاکستانی قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے صدرِ پاکستان کو تہنیتی پیغامات ارسال کیے۔ سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔