یوم آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں:امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن(آئی این پی  ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے  78 ویں یوم آزادی پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے پیغام میں کہا  پاکستانی عوام یوم آزادی منا رہے ہیں، انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں، امریکہ انسداد دہشت گردی اور تجارت پرپاکستان کے اقدامات کو سراہتا ہے۔مارکو روبیو نے کہا  ہم اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے منتظر ہیں، ان میں اہم معدنیات، ہائیڈروکاربن،کاروباری شراکت داری شامل ہیں اور اس سیامریکیوں اورپاکستانیوں کے لیے ایک خوشحال مستقبل کو فروغ ملے گا۔  دریں اثنا یوم آزادی کے موقع پر امریکی کانگریس کے رہنمائو ں کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے خیرسگالی کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔ رکن کانگریس جوڈی چو نے کہا کہ انھیں یوم آزادی کی تقریب کا حصہ بننے پر فخرہے، امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی باعثِ فخر ہے۔رکن کانگریس زولوف گرن نے کہا کہ سیلیکون ویلی پاکستانی امریکیوں کی بڑی اور متحرک کمیونٹی کا گھر ہے، پاکستانی امریکی ہمارے ملک کی فلاح و بہبود میں بہت زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔