مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئیں

مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئیں

مراکش کے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔

یہ لاشیں سعودی عرب کی پرواز ایس وی 726 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچائی گئیں۔ ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے میتیں وصول کیں اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔میتوں میں سے دو کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے، ایک کا تعلق شیخوپورہ سے ہے، اور چوتھی میت کا تعلق دیگر علاقے سے تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد ارسلان، علی سجاد، حامد شبیر، اور اقبال وقاص شامل ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے انٹرنیشنل کارگو ٹرمینل پر میتیں وصول کیں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اس غم میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے اور ان کی ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔