ہانیہ عامر نے خوبصورتی میں امبر ہرڈ اور ایما واٹسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ہانیہ عامر نے خوبصورتی میں امبر ہرڈ اور ایما واٹسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے خوبصورتی کے حوالے سے امبر ہرڈ اور ایما واٹسن جیسے بین الاقوامی نامور اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر متحرک اور شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے 2025 سے 2026 کے لیے دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔یہ فہرست فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کے پروفائلز بنانے والی ویب سائٹ ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (IMDb) کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں 35 سالہ آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے، چینی اداکارہ دلرابا دلمورت، اور جنوبی کورین اداکارہ نینسی مکڈونی بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ پانچویں نمبر پر بالی ووڈ اداکارہ کرتی سنن جبکہ چھٹے نمبر پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ہیں۔فہرست میں ساتویں نمبر پر آنا دی آرمس، آٹھویں نمبر پر ایما واٹسن، نویں نمبر پر امبر ہرڈ اور دسویں نمبر پر 24 سالہ ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل شامل ہیں۔