امبر ہیرڈ نے مدرز ڈے پر جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری دی

امبر ہیرڈ نے مدرز ڈے پر جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری دی

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ نے مدرز ڈے 2025 کے موقع پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک بڑی خوشخبری شیئر کی ہے۔

امبر ہرڈ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ساتھ اعلان کیا کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی "ایگنِس" اور بیٹا "اوشین" کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں نومولود بچوں کے ننھے پیروں کی تصویر شیئر کی، جس میں ان کی بڑی بیٹی بھی ساتھ نظر آ رہی ہے۔ اس تصویر کے کیپشن میں امبر نے کہا کہ ان ننھے مہمانوں کی آمد کے ساتھ ان کی فیملی مکمل ہو گئی ہے۔امبر ہیرڈ نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار نہایت محبت بھرے انداز میں کیا، اور اس نئے آغاز کو اپنی زندگی کی مکمل تصویر قرار دیا۔

اداکارہ کی اس خوشخبری پر سوشل میڈیا صارفین اور مداح انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ امبر ہرڈ، جو "آکوامن" میں اپنے کردار کے لیے معروف ہیں، اداکار جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ہیں اور دونوں کے درمیان طلاق کے بعد امبر نے ایلون مسک کو بھی ڈیٹ کیا تھا۔