زیارت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین وکلا زخمی

زیارت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین وکلا زخمی

زیارت میں نامعلوم افراد کی طرف سے ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں تین وکلا زخمی ہوگئے۔

 واقعے میں زخمی ہونے والوں میں فیصل قریشی ایڈووکیٹ، نثار احمد ایڈووکیٹ اور ان کے ایک ساتھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کیا گیا، بعد ازاں انہیں بہتر علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں کے درمیان اراضی کے تنازع کے باعث پیش آیا۔ زخمی وکلا کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور مقامی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔لیویز فورس نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔