اٹک: حضرو ہٹیاں روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 کانسٹیبل شہید، دوسرا زخمی

اٹک: حضرو ہٹیاں روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 کانسٹیبل شہید، دوسرا زخمی

اٹک کے علاقے حضرو ہٹیاں روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب 2 پولیس رائیڈرز ٹیموں نے موٹر سائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ تاہم، ملزمان رکنے کے بجائے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آور موٹر سائیکل پر حضرو کی جانب فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ شہید کانسٹیبل کی میت کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔