لاہور ( کرائم رپورٹر )پی ایچ اے اور نجی کمپنیز کے اشتراک سے لنگز آف لاہور راوی کنارے پراجیکٹ کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق شجرکاری مہم میں نجی سکول کے سپیشل بچوں نے حصہ لیا اور درخت لگائے۔ نجی کمپنی نے پی ایچ اے کو 2 ہزار درخت دئیے۔ راوی کنارے 5 سے 10 فٹ لمبائی کے پلکن ،املتاس ، سکھ چین سمیت دیگر مقامی 2 ہزار درخت لگائے گئے۔