11 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر تعینات کئے گئے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر پر صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اورشرپسند وں و ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 11 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر تعینات کئے گئے تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 175سپروائزری افسران، 240 انسپکٹرز اور 1550 اپر سب آرڈینیٹس نے سکیورٹی فرائض انجام دیے جبکہ 300 خواتین پولیس اہلکاروں سمیت 09 ہزار کانسٹیبلری سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے تھے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر پر 450 سے زائد پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔