ویلنگ، فائرنگ، یوم آزادی پر 22ملزم قید

 اقبال ٹاؤن ڈویڑن کے مختلف تھانوں میں ہوائی فائرنگ کے 5ملزم اور 17 ویلر زپکڑے گئے 
 لاہور(کرائم رپورٹر) 14 اگست، 78ویں جشن آزادی کے موقع پر اقبال ٹاؤن ڈویڑن غیر قانونی عناصر کے خلاف متحرک رہا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈویڑن کے مختلف تھانوں میں 5 ہوائی فائرنگ کے ملزمان اور 17 ون ویلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔شیراکوٹ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان عبدالرحمن اور آصف کو دھر لیا۔ ہنجروال میں 2 اور سبزہ زار میں 1 ہوائی فائرنگ کے مرتکب ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان سے آتشی اسلحہ، چلیدہ خول، گولیاں اور میگزین برآمد کیے گئے۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی بھی شہری کا جانی نقصان کر سکتی تھی۔14 اگست کے حوالے سے ناکہ بندی کے دوران 17 اوباش ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید انٹروگیشن کے لیے انویسٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ڈویڑنل ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر عوام الناس کے لیے خطرے کا سبب بننے والے عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا۔