ویلنگ، فائرنگ ، پتنگ بازی 27 گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 27ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے پتنگ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کیخلاف ان ایکشن ہے ڈولفن سکواڈ نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 27ملزمان کو گرفتار کرلیاڈیفنس، مال روڈ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ،دیگر علاقوں سے 25 ون ویلرز گرفتار ہوئے۔پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، پتنگیں، پستول، گولیاں و میگزینز برآمد کیا گیاایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ون ویلنگ،پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ جان لیوا کھیل ہے،خونی کھیل نے کئی گھر اجاڑ دئیے۔