آزادی اظہار، آزادی اجتماع اور پر امن احتجاج کے حق کا احترام ضروری ہے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک(آئی این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد پر اظہار تشویش کیا ہے  ۔یواین  سیکرٹری جنرل  کے ترجمان کے مطابق  انتونیو گوتریس نے کہاہے  کہ مظاہرین کے خلاف تشدد اور طاقت کے استعمال کی اطلاعات تشویش ناک ہیں، ان کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، آزادی اظہار، آزادی اجتماع اور پر امن احتجاج کے حق کا احترام ضروری ہے۔انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام ضبط کا مظاہرہ کریں اور غیر ضروری طاقت کے استعمال سے گریز کریں، ایران میں مواصلاتی سہولیات بحال، اطلاعات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔