ویلنگ، فائرنگ، پتنگ بازی،22ملزم گرفتار

 مال روڈ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ سے 18 ویلرز ، پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 ملزم پکڑے گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے پتنگ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 22 ملزمان کوگرفتار کرلیا  ترجمان ڈولفن کے مطابق پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے پتنگیں، پستول، گولیاں اورمیگزینز برآمد کر لئے گئے علاوہ ازیں ڈیفنس، مال روڈ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ و دیگر علاقوں سے 18 ون ویلرز گرفتار کیا گیاایس پی ڈولفن شاہ میر خالدکے مطابق پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔