لاہور(کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سنٹرل ریجن میں ہونے والی رنگارنگ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا۔ تقریب کے شرکاء کا استقبال کرنے کے لیے مختلف سکولوں سے آئے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے گا کر خوب داد سمیٹی۔تقریب کے سلسلے میں ریجنل آفس اور بیٹ کیمپس کو سبز ہلالی پرچم اور برقی قمقوں سے سجایا گیا، اور پٹرولنگ گاڑیوں کو قومی پرچم اور جھنڈیوں سے مزین کیا گیا۔ منعقدہ تقریب کے موقع پر روڈ یوزرز اور طلبہ و طالبات میں پاکستان جھنڈے اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔