لاہور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ شوٹر فیضان بٹ کو مارنے والاسب انسپکٹر ،2 کانسٹیبل شہید ، 3 اہلکار زخمی
بادامی باغ کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر عدیل عاشق، کانسٹیبل اسد,،عدیل شہید ہوئے، دونوں اہلکار لاری اڈا پولیس سٹیشن میں تعینات تھے،لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں گئیں
سب انسپکٹر عدیل نے کچھ عرصہ قبل خطرناک شوٹر فیضان بٹ کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا تھا ، بھائی ریحان بٹ نے اپنے بھائی کی رنجش میں سب انسپکٹر عدیل اور کانسٹیبل اسد کو ٹارگٹ کیا،قتل کی دھمکیاں بھی دیں
لاہور ( کرائم رپورٹر) بادامی باغ کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر عدیل اور کانسٹیبل اسد شہید ہوئے، دونوں اہلکار لاری اڈا پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عدیل نے کچھ عرصہ قبل خطرناک شوٹر فیضان بٹ کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا تھا جبکہ فیضان بٹ کا بھائی ریحان بٹ بھی خطرناک شوٹر ہے اور پولیس کو مطلوب ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریحان بٹ نے اپنے بھائی کی رنجش میں سب انسپکٹر عدیل اور کانسٹیبل اسد کو فائرنگ کرکے شہید کیا۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، جبکہ دونوں شہید اہلکاروں کی میتیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔لاہور میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ شروع؛ بادامی باغ کے بعد نواں کوٹ کے علاقہ میں پولیس پر فائرنگ ہوئی۔نواں کوٹ میں فائرنگ سے 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکار طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔نواں کوٹ میں فائرنگ سے 3پولیس اہلکار زخمی نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمی پولیس اہلکار طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیے گئے۔پولیس کے مطابق کالعدم مذہبی تنظیم کے ہیڈکوارٹر پر تعینات اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی،واقعہ میں ریحان بٹ اور اسکے ساتھیوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے،ریحان بٹ نے کچھ دیر پہلے بادامی باغ میں 2پولیس اہلکاروں کو شہید کیا۔نواں کوٹ میں فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ فوٹیج کے مطابق ملزمان نے بھاری ہتھیاروں سے اہلکاروں پر فائرنگ کی،اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرارہوگئے، ایک حملہ اور شلوارقمیض اوردوسرا پینٹ شرٹ میں ملبوس تھا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد جشن آزادی کی تقریبات کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔یوم آزدی کے موقع پر لبرٹی، مینار پاکستان، جیلانی پارک، ڈیفنس سمیت دیگر مقامات پر ہونے والی تقریبات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق یتیم خانہ چوک ملتان روڈ پر تین موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس میں کانسٹیبل شہید جبکہ راہ گیر بھی زخمی ہوا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس حملے میں بھی ریحان بٹ اور ساتھی ملوث ہے