غفلت اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی میں 985 ٹکٹس جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے سنٹرل ون زون میں لین وائیلیشن کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس عمران شاہد کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران 36 ہزار 592 گاڑیوں کو لین وائیلیشن پر جرمانے کیے گئے غفلت اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی میں 985 ٹکٹس جاری کیے گئے،جن میں غلط اوورٹیکنگ بھی شامل ہے۔اوور اسپیڈنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا۔43 ہزار 815 ٹکٹس اور 369 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔موٹروے پر نا چلنے کے قابل گاڑیوں کے خلاف بھی بھرپور ایکشن کیا گیا۔اب تک 49 ہزار 431 گاڑیوں کے چالان۔اوورلوڈنگ اور ALCR خلاف ورزیوں پر26 ہزار 336 چالان اور 232 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔غیر قانونی پیدل کراسنگ پر 64 ایف آئی آرز،جبکہ موٹروے پر موٹرسائیکل کی غیر قانونی انٹری پر 33 ایف آئی آرز درج کی گئیں ٹول پلازوں اور ریسٹ ایریاز میں روزانہ بریفنگز اور آگاہی مہم جاری ہے،جبکہ موبائل ایجوکیشن یونٹ کے سیمینار، ورکشاپس اور آگاہی واکس بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔موٹروے پولیس کی بڑھتی ہوئی پیٹرولنگ سیجرائم میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے سات روزہ خصوصی مہم کا مقصد مستقل لین خلاف ورزیوں کا خاتمہ ہیاور اس حوالے سے تمام کوششیں جاری رہیں گی۔