یوم آزادی کا مطلب ٹریفک قوانین سے آزادی ہرگز نہیں ہے: ڈی آئی جی ٹریفک
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے 78 ویں یوم آزادی پر معرکہ حق کے فاتحین، شہریوں اور پولیس کو مبارکباد دی۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق آزادی کے حصول سے آزادی کے تحفظ تک کا سفر لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ صوبہ بھر میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی خوشیوں کو جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔یوم آزادی کی خوشیوں کو امن اور تہذیب کے ساتھ منائیں۔ شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کے لیے 13 ہزار کے قریب ٹریفک افسران اور اہلکار تعینات ہیں۔یوم آزادی کا مطلب ٹریفک قوانین سے آزادی ہرگز نہیں ہے۔ حادثات کی روک تھام اور منظم ٹریفک کے حصول کے لیے شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔ رانگ پارکنگ اور روڈ بلاک کی اجازت نہیں۔