تین سو سے زائد تقریبات کو سکیورٹی فراہم، ہائی الرٹ برقرار رہا
لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر صوبہ بھر میں ہائی الرٹ رہتے ہوئے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات یقینی بنائے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 300 سے زائد تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی جبکہ 28 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر مامور رہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 306 ایلیٹ ٹیمیں، 177 کیو آر ایف، 911 موٹر سائیکل ٹیمیں اور 829 پولیس گاڑیاں پٹرولنگ کرتی رہیں، جبکہ سکیورٹی چیکنگ کے لیے 128 واک تھرو گیٹس اور 1122 میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کیے گئے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ پنجاب پولیس نے یوم آزادی کا آغاز ملک و قوم کی حفاظت کے لیے تین جوانوں کی شہادت سے کیا، جبکہ فرض کی راہ میں 1746 پولیس اہلکاروں کی شہادتیں وطن سے لازوال محبت کی علامت ہیں۔ انہوں نے افسران کو سیف سٹیز کیمروں سے مانیٹرنگ، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ ہلڑ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، سڑکیں بلاک کرنے اور خواتین کو تنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں سے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے جشن آزادی منانے کی اپیل کی