خیبرپختونخوا:دہشت گردوں کے تھانوں اور چوکیوں پر حملے‘5اہلکار شہید

پشاور (خصوصی رپورٹ )خیبر پختونخوا میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے پولیس پر 6مختلف حملوں میں 5 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق شدت پسندوں نے بیک وقت اپر دیر، لوئر دیر، پشاور اور بنوں میں پولیس کو نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکاروںنے جوانمردی سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور حملہ اوروں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔دوسری جانب ضلع خیبر میں لنڈیکوتل ڈی ایس پی کے سب آفس کی دیوار کیساتھ نصب بم پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق دھماکہ سیدیوار کو جزوی نقصان پہنچا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا