پشاور(آئی ا ین پی )پشاور کے علاقے متنی کے علاقے میں چوکی حمیدی مشین چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے چوکی پر حملہ کیا تاہم پولیس جوانوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے بہادری کے ساتھ بھرپور جواب دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ بروقت اور مثر کارروائی کے باعث واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی جانب سے رات کی تاریکی میں پولیس چیک پوسٹ کھتی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس نے کوئیک رسپانس دیتے ہوئے بھرپور جواب دیا اور دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے حملہ کے پسپا کر دیا۔پولیس کے جوابی وار سے دہشتگرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی ڈویژن مرتضی خان بنگش کی قیادت میں ڈیرہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے پھینکے گئے دستی بموں اور بارودی مواد کو بی ڈی یو ٹیم نے ناکارہ بنایا۔