ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، کارروائیاں جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران پٹرولنگ ریکارڈ یافتہ خاتون سمیت 3 منشیات فروش کو منشیات کی ڈلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان عاطف اور سلمی شاھین سے لاکھوں مالیت کی 3 کلو منشیات برآمد کی گئی۔دوسری کارروائی میں ملزم بادام خان سے 660 گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ غیر علاقہ سے بزریعہ ان لآن منشیات منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلآی کرتے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کو حوالے کردیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔