جشن آزادی پر فائرنگ ،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ہنجروال پولیس نے 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم ظل شاہ کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم منصورہ بازار ٹوکے والی گلی سے پکڑا گیا۔ملزم کی فوٹیج میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے آتشی اسلحہ، چلیدہ خول، گولیاں اور میگزین برآمد کر لیے۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی بھی شہری کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ظل شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید انٹیروگیشن کے لیے انویسٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی نے ایس ایچ او ہنجروال عدیل انجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور واضح کیا کہ کسی بھی پروگرام پر ہوائی فائرنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔