جشن آزادی : ہوائی فائرنگ، خاتون جاں بحق، 48 افراد زخمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں یوم  آزادی کا جشن منانے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں اور 48 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کے دعوؤں کے باوجود رات بارہ بجتے ہی شہر فائرنگ سے گونج اٹھا، جس کے نتیجے میں نامعلوم سمت کی گولیاں لگنے سے زخمی شہریوں کو مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا۔ پاپوش نگر کے علاقے صرافہ بازار میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیںانتہائی تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا تاہم چھیپا حکام نے بتایا کہ شدید زخمی خاتون جاں بحق ہوگئیں۔