بھارتی سلیکٹرز نے نوجوان اوپنر شبمن گل کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنانے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔
روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد شبمن گل کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی، جہاں ان کی زیرِ قیادت بھارت نے انگلینڈ کے خلاف سیریز 2-2 سے برابر کی۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور میدان میں فیصلوں سے متاثر ہو کر سلیکٹرز اب انہیں مختصر فارمیٹ میں بھی واپس لانے کے خواہاں ہیں۔ذرائع کے مطابق شبمن گل کو آئندہ ماہ یو اے ای میں شیڈول ایشیا کپ میں کپتانی دینے کا آپشن زیرِ غور ہے، جس سے وہ تینوں فارمیٹس میں قیادت کے مضبوط امیدوار بن سکتے ہیں۔