نئی دہلی:ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کے کپتان اور اوپنر شبمن گِل کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ایشیا کپ کے لیے ٹیم اعلان ہونے کے بعد خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 25 سالہ شبمن گِل اس وقت چندی گڑھ میں اپنے گھر پر آرام کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر بنگلور میں رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے ڈولیپ ٹرافی سے باہر رہ سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گِل کو حال ہی میں نارتھ زون ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، لیکن بی سی سی آئی کو فزیو اسٹاف کی جانب سے موصول ہونے والی تازہ میڈیکل رپورٹ میں ان کی دستیابی مشکوک بتائی گئی ہے۔ایشیا کپ سے قبل ڈولیپ ٹرافی میں شبمن گِل کی عدم شرکت نہ صرف نارتھ زون بلکہ بھارتی ٹیم کے شائقین کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ ٹورنامنٹ ایشیا کپ سے قبل ان کے فارم اور فٹنس کو جانچنے کا بہترین موقع تھا۔