شبمن گِل نے سارا ٹنڈولکر سے بریک اَپ کی افواہوں پر اپنی خاموشی توڑ دی

شبمن گِل نے سارا ٹنڈولکر سے بریک اَپ کی افواہوں پر اپنی خاموشی توڑ دی

بھارتی کرکٹر شبمن گل نے حالیہ دنوں میں سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر کے ساتھ بریک اپ کی افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

 ایک انٹرویو کے دوران شبمن نے اپنی ذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ کیریئر کے حوالے سے کھل کر بات کی اور افواہوں کو سختی سے مسترد کیا۔شبمن گل نے کہا کہ وہ گزشتہ تین سال سے زیادہ عرصے سے سنگل ہیں اور ان کی ڈیٹنگ لائف کے بارے میں جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں وہ حقیقت سے دور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا نام مختلف خواتین کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، جن سے انہوں نے کبھی ملاقات تک نہیں کی۔ شبمن نے کہا کہ یہ افواہیں اکثر مضحکہ خیز لگتی ہیں کیونکہ وہ ان خواتین کو جانتے تک نہیں ہیں۔انٹرویو کے دوران شبمن گل نے اپنی بچپن کی ایک دلچسپ بات بھی شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن میں پراٹھے کھانے سے نفرت کرتے تھے، لیکن ریتک روشن کی فلم "کہو نا پیار ہے" میں ریتک کے کردار کے اثر سے انہوں نے پراٹھے کھانا شروع کر دیا۔

شبمن گل کا کہنا تھا کہ وہ بچپن میں ریتک روشن کے بڑے پرستار تھے اور اس کی وجہ سے ان کی غذا کی پسند بھی تبدیل ہو گئی۔شبمن نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی زندگی کو ذاتی رکھتے ہیں اور انہیں افواہیں کبھی سنجیدہ نہیں لگتیں۔ ان کا ماننا ہے کہ لوگ ان کی ذاتی زندگی میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں اور یہ چیز انہیں کبھی کبھار پریشان کر دیتی ہے، لیکن وہ اس پر زیادہ دھیان نہیں دیتے۔