بھارتی کپتان شبمن گل کی انجری پر تازہ ترین معلومات سامنے آئیں

بھارتی کپتان شبمن گل کی انجری پر تازہ ترین معلومات سامنے آئیں

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے والے بھارتی کپتان شبمن گل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

شبمن گل، جو پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران گردن کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، محض 4 رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے تھے۔ بعد ازاں، انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اب اطلاعات کے مطابق، شبمن گل کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، مگر ان کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ بھارتی ٹیم کا آئندہ مقابلہ 22 نومبر سے گوہاٹی میں شروع ہوگا، جس کے لیے اسکواڈ منگل کو روانہ ہو چکا ہے۔سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، اور پہلے میچ میں فتح کے بعد مہمان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔